رادھیکا اپتے پہلی بار آئٹم گانے پر پرفارم کریں گی

جمعرات 20 اگست 2015 16:17

رادھیکا اپتے پہلی بار آئٹم گانے پر پرفارم کریں گی

ممبئی ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ رادھیکا اپتے نئی فلم ”کون کتنے پانی میں“ میں پہلی بار آئٹم گانے پر پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ رادھیکا، جو اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے متعدد بار مداحوں کی توجہ حاصل کرچکی ہیں، نئی فلم”کون کتنے پانی میں“ میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی بلکہ آئٹم گانے” رنگاباتی“ پر پرفارم بھی کریں گی۔

یہ پہلی بار ہے کہ وہ کسی آئٹم گانے پر پرفارم کرنے جارہی ہیں۔ فلم میں وہ کونال کپور کی اہلیہ کے کردار میں جلوہ گرہونگی۔ فلم کی کہانی محبت کے موضوع پر مبنی ہے۔ فلم میں گاؤں میں پانی کی قلت کے اہم مسئلے کو بھی اٹھایا گیا ہے۔ فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔