کرن جوہر سکول کے دور سے میرے دلدادہ تھے، ٹوئنکل کھنہ

جمعرات 20 اگست 2015 16:20

کرن جوہر سکول کے دور سے میرے دلدادہ تھے، ٹوئنکل کھنہ

ممبئی ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ سکول کے دور سے فلمساز کرن جوہر ان کے دلدادہ تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ وہ فلمساز کرن جوہر کو سکول کے زمانے سے جانتی ہیں، دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور ساتھ ہی بیٹھتے تھے۔

(جاری ہے)

تب سے ہی کرن کی نظر ان پرتھی وہ خفیہ طور پر دل ہی دل میں انہیں پسند کرتے تھے یہاں تک کہ بلوغت پر پہنچ کرجب وہ فلمی دنیا میں آئیں تب بھی کرن انہیں چاہتے تھے اور انہیں ان کی چاہت کا علم تھا لیکن وہ اداکار اکشے کمار کے عشق میں مبتلا ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے کہاکہ کرن ان کے اچھے دوست ہیں جن کا وہ احترام کرتی ہیں۔ اب بھی ان کے کرن کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں۔ وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور خوش ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسا جیون ساتھی ملا جنہوں نے ان کی زندگی کو اوربھی خوبصورت بنادیا۔