ہالی ووڈ ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اگست 2015 17:40

ہالی ووڈ ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ ادکار جیمز میکووے اور ڈینیئل ریڈ کلف کی ڈرامے سے بھرپور نئی ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ ہدایتکار پال میک گوئیگان کی سنسنی خیز فلم کی کہانی وِکٹر فرینکنسٹائن اور آئیگور سٹراس مین نامی دو ایسے سائنسدانوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو مردہ جسم پر تجربے کرتے ہیں اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قدرت کے پوشیدہ راز افشاں کرنے کی کوشش میں دونوں سائنسدان نہ صرف خود ایک نئی مشکل کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ اپنے ارد گِرد موجودلوگوں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ جان ڈیوس کی پروڈکشن میں بننے والی دہشت ناک فلم میں دو سر پھرے سائنسدانوں کا کردار اداکار ڈینیئل ریڈ کلف اور جیمز میکووے نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیسیکا براؤن، اینڈریو سکاٹ، لوئس بریلے، فریڈی فوکس ودیگر شامل ہیں۔ خوفناک اورڈرامے بھرپور مناظر پر مبنی ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 25نومبرکو سنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :