پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کا پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان،حسنین عالم ٹیم کی قیادت کریں گے
جمعرات 20 اگست 2015 18:00
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) نے بنگلہ دیش میں شیڈول پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، حسنین عالم ٹیم کی قیادت کریں گے اور راؤ جاوید نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ کا آغاز 2 ستمبر سے ہو گا اور افتتاحی میچ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستانی ٹیم 3 ستمبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔
پی ڈی سی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سولہ رکنی ٹیم کے علاوہ چار ریزرو کھلاڑیوں اور چھ ٹیم آفیشلز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 اگست سے پی سی بی ریجنل اکیڈمی میں شروع ہو گا اور ٹیم 31 اگست کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔(جاری ہے)
اعلان کردہ قومی ڈس ایبل ٹیم کپتان حسنین عالم، نائب کپتان راؤ جاوید، مطلوب قریشی، ریحان غنی مرزا، دانش احمد، جہانزیب، عبداللہ آفریدی، عبداللہ،فرحان سعید، عبداللہ اعجاز، اومیزالرحمان، فیاض احمد، امیر احمد، نیہار عالم، عارف رچرڈ اور محمد فیاض پر مشتمل ہے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں اقبال حسین، الطاف احمد، اشفاق اور صدیم بیگ شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں امیرالدین انصاری مینجر، محمد نظام اسسٹنٹ مینجر، ظفراقبال کوچ، محمد جاوید اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر نعمان اور محمد شاکر خلجی وڈیو اینالسٹ شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.