بنگلہ دیش کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیاس سنی اور ندف چوہدری کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 اگست 2015 18:06

بنگلہ دیش کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیاس سنی اور ندف چوہدری ..

ڈھاکہ ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قومی کرکٹرز الیاس سنی اور ندف چوہدری کو شو کاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ بورڈ کی اجازت کے بغیر امریکہ میں منعقدہ پرائیویٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں بی سی بی کی طرف سے پانچ سالہ پابندی کا شکار محمد اشرفل نے بھی شرکت کی تھی۔

بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے بورڈ کی اجازت کے بغیر ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ہم نے انہیں شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شوکاز نوٹسز جاری ہونے کے بعد بی سی بی کی انضباطی کمیٹی دونوں پلیئرز کو طلب کرے گی اور وہی ان کے خلاف سزا اور جزا کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :