کپاس کے کاشتکارو ں کوریلیف،حکومت کامختلف تجاوزپرغور

جمعرات 20 اگست 2015 18:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) حکومت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے، جن کے تحت مختلف شعبہ جات میں سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کپاس کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف سفارشات پیش کیں ہیں، جن میں پیدواری لاگت کم کرنے کے لئے کھاد سمیت کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے استثنی اور کاشتکاروں کو کیش سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے کمیٹی کے مطابق زراعت کے شعبے پر جی ایس ٹی ہٹانے کا مقصد بلند پیداواری لاگت کے ستائے کسانوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ `