آسمانوں پر پہنچانے کے لیے بیٹے نے باپ کی قبر کھود دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 20 اگست 2015 19:59

آسمانوں پر پہنچانے کے لیے بیٹے نے باپ کی قبر کھود دی

سٹینفورڈ، کینٹکٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست۔2015ء)پولیس نے ایک شخص کو اپنے باپ کی قبر کھودنے کے جرم گرفتار کر لیا ہے 44 سالہ مائیکل کا باپ اوڈیل 1978 میں مرا تھا۔مائیکل کو قبروں کی بے حرمتی کرنے، ماریجوانا رکھنے اور سرعام نشہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سوموار کی شام لنکولا کاؤنٹی میں ایک پولیس آفسیر نے پائلٹ بپٹسٹ چرچ کے باہر ایک کار دیکھی تو اسے کچھ شک ہوا۔

(جاری ہے)

اندر جا کر دیکھا تو مائیکل الکوحل پی رہا تھا، ماریجوانا کا نشہ کر رہا تھا اور ساتھ ہی چرچ کے قبرستان میں قبر بھی کھود رہا تھا۔ پولیس افسر نے جب مائیکل کو روکا تو وہ بائبل کی آیتیں پڑھنے لگا۔مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ کچھ غلط نہیں کر رہا تھا، اسے یقین نہیں کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ مائیکل نے پولیس کو کہا کہ “میں نے سچائی دیکھی، اسے زمین پر ہونا چاہیے۔ زمین کے نیچے نہیں” ۔ پولیس نے جب مائیکل سے پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ بھی باپ کی قبر کھودنے کی کوشش کرے گا تو مائیکل نے بتایا کہ یہ ممکن ہے۔ اگر سچائی باہر نہ آئی اور کسی نے سچائی کو نہ دیکھا تو میں قبر دوبارہ کھودوں گا۔ مائیکل پر مقدمہ چل رہا ہے اور اسے جیل میں رکھا گیا ہے۔