جنگ ستمبر میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی اور جارحیت کرنے والا بھارت آج وہی حرکت کر رہا ہے ، دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لئے 65والے جذبے کی ضرورت ہے،1965 میں دشمن نے سرحدوں کی خلاف ورزی کرکے جارحیت کا غلط اقدام اٹھایا، جنگ ستمبر کی 50ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جائے گی،میڈیا یوم دفاع کی اہمیت کو قومی جذبے کے ساتھ اجاگر کرے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاجنگ ستمبر کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 اگست 2015 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ ستمبرمیں ہر پاکستانی نے ایک قوم کی طرح حصہ لے کر اور متحد ہو کر بھارتی جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا، جنگ ستمبر میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرنے والادشمن آج بھی وہی حرکت کر رہا ہے ،آج بھی دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لئے اسی جذبے کی ضرورت ہے،1965 میں دشمن نے سرحدوں کی خلاف ورزی کرکے جارحیت کا غلط اقدام اٹھایا، جنگ ستمبر کی 50ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جائے گی۔

وہ جمعرات کو یہاں جنگ ستمبر کی50 ویں سالگرہ کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 6ستمبر 1965ء کی جنگ کی 50ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جائے گی، اس جنگ میں ہر پاکستانی نے ایک قوم کی طرح حصہ لیا اور متحد ہو کر بھارتی جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا، جنگ ستمبر کے جذبے کی آج بھی ملک کو ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر کی تقریبات میں دفاع وطن میں قربانی اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں کو اجاگر کیا جائے گا، میڈیا یوم دفاع کی اہمیت کو قومی جذبے کے ساتھ اجاگر کرے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جنگ ستمبر میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرنے والادشمن آج بھی وہی حرکت کر رہا ہے، جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اجلاس میں یوم دفاع کی 50ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے شہریوں کے درمیان 1965 کے جذبے کو ابھارنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جس موقع پر دشمن کے پاس بہت زیادہ تعداد اور وسائل ہونے کے باوجود قوم نے متحد ہو کر دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1965 میں دشمن نے سرحدوں کی خلاف ورزی کرکے جارحیت کا غلط اقدام اٹھایا، وفاقی وزیر نے تمام حکام پر زور دیا کہ وہ ایک متحد جرات مند قوم کے پیغام کو فروغ دیں جو کہ جذبے اور قربانی سے بھرپور تھا۔ انہوں نے 1965 والے اتحاد کے جذبے کو ابھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت کی ذیلی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ 6ستمبر کے موقع پر تقریبات اور پروگرام منعقد کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں۔

سینیٹر پرویز رشید نے قومی جذبہ ابھارنے کیلئے شعراء، دانشوروں، فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کے کردار کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو نہ صرف فوج کے جوانوں میں جذبہ ابھار سکتے ہیں بلکہ جنگ کے دور میں ملک میں اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ صبامحسن ، ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک، ڈی جی ریڈیو پاکستان سید عمران گردیزی، پی آئی او راؤ تحسین علی خان اور وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی(