پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ طے شدہ وقت پر کرانے کا فیصلہ

قطر یا یو اے ای میں جہاں بھی وینیو دستیاب ہوا ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر کرایا جائے گا ،پاکستان کر کٹ بورڈ

جمعرات 20 اگست 2015 20:12

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ طے شدہ وقت پر کرانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے سپر لیگ طے شدہ وقت پر قطر یا یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ کرلیا، قطر یا یو اے ای میں جہاں بھی وینیو دستیاب ہوا ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے التواء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، قطر یا یو اے ای میں جہاں بھی وینیو دستیاب ہوا ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر کرایا جائے گا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہے، لیگ میں اسٹار کھلاڑیوں کی شمولیت یقینی بنائی جارہی ہے۔