پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفٰی،نئے صدر کیلئے بریگیڈیئر (ر)سجاد کھوکھرکا نام تجویز کر دیا

جمعرات 20 اگست 2015 20:15

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفٰی،نئے صدر کیلئے بریگیڈیئر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفی ہو گئے، انہوں نے پی ایچ ایف کے نئے صدر کیلئے بریگیڈیئر (ر)سجاد کھوکھرکا نام بھی تجویز کیا ہے۔ ذرائع کہ مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھی بھجوا دیا ہے اور انہوں نے پی ایچ ایف کے نئے صدر کے لئے بریگیڈیئر (ر)سجاد کھوکھرکا نام بھی تجویز کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ اختر رسول مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ایم پی اے کی سیٹ کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں اور ان کا حکمراں جماعت سے سیاسی تعلق سمجھا جاتا ہے جس بناء پر اختر رسول پر قومی ہاکی کی خراب کارکردگی پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ہاکی کو پھر سے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، پاکستان ایک لمبے عرصے تک ہاکی کی دنیا پر راج کرتا رہا ہے اور اس نے کئی ٹائٹل اپنے نام کئے تاہم پہلی بار پاکستان اولمپکس سے باہر ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :