محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد پی سی بی کی آئی سی سی سے وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2015 21:00

محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد  پی سی بی کی آئی سی سی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد کئی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفضات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر محمد آصف اور سلمان بٹ ردھم میں آگئے تو ٹیم میں واپسی پر ان کی چھٹی ہوجائے گی۔