سپر ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی میں آمد کی وجہ سامنے آگئی

جمعرات 20 اگست 2015 21:29

سپر ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی میں آمد کی وجہ سامنے آگئی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) سپر ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی میں آمد کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی میں آمد کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے شور کے بعد اب ان کی جامعہ کراچی میں آمد کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایان علی کو کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ سے بنا اجازت طلب کیے 2 طلبا نے اپنی مصوناعات کی تشہیر کیلئے مدعو کیا تھا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے دونوں طلباء کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :