سپریم کورٹ ، آرٹیکل 2 اے کو اٹھارویں ترمیم میں شامل کرنے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست خارج

جمعرات 20 اگست 2015 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء سپریم کورٹ نے آرٹیکل 2 اے کو اٹھارویں ترمیم میں شامل کرنے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دی ۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ذوالفقار احمد بھٹہ ایڈووکیٹ کی درخواست کی ۔ جمعرات کو سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ حکومت نے فوج کو قومی معاملات میں نہ بلانے اور دیگر معاملات کے لئے 18 ویں ترمیم میں آرٹیکل 2 اے شامل کیا جس کو منظور بھی کر لیا گیا ۔

یہ ملکی سلامتی کے خلاف ہے فوج ہی ملک کی اندرونی اور بیرونی محافظ ہے ۔ اس پر عدالت نے کہاکہ آپ کی درخواست زائد المیعاد ہے اور اس کو ایک سال چار ماہ کے بعد دائر کیا گیا ہے اس لئے اس کی سماعت نہیں کی جا سکتی اور درخواست خارج کی جاتی ہے