راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی پر ایک مرتبہ پھر فرد جُرم عائد نہ ہو سکی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 10:54

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی پر ایک مرتبہ پھر فرد جُرم ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی پر ایک مرتبہ پھر فرد جُرم عاائد نہ ہو سکی. تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی آج کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر ایان علی کے وکیل خرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد 3 میں سے 2 ملزموں محمد ادریس اور ممتاز کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے جبکہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

سماعت کے موقع پر کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس کے واضح ثبوت موجود ہیں جبکہ باقی دونوں ملزمان کا معاملہ الگ ہے، دونوں ملزمان مفرور ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہوئے.عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کسٹم حکام کی سرزنش کی اور انہیں دونوں ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی عدالت نے 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی پر مسلسل چوتھی سماعت کے موقع پر بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ 2 مرتبہ جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے اور 2 مرتبہ قانونی معاملات ادھورے ہونے کے باعث معاملہ التوا کا شکار رہا.

متعلقہ عنوان :