کولمبو ، سنگاکاراکے لیے آخری ٹیسٹ کے موقع پر گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 21 اگست 2015 11:11

کولمبو ، سنگاکاراکے لیے آخری ٹیسٹ کے موقع پر گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) سری لنکاکے سٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ 37 سالہ تجربہ کار بلے باز کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

میزبان سائیڈ جب فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی سٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے ۔

سنگاکارا نے 2000ء میں ڈیبیو کیا تھا ۔ وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی ۔ وہ اپنے آخری ٹیسٹ میں 132 رنز بنانے کی صورت میں ایوریج کے لحاظ سے عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین سر گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا ، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور لیجنڈری کرکٹر کو شیلڈ پیش کی ۔