اسلام آباد : کرنسی اسلگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 11:35

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی. سماعت میں وکیل راجہ ظہور الحسن نے خفیہ ایجنسی کی جانب سے تحریر کردہ خط عدالت میں پیش کر دیا. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی 81 مرتبہ ملک سے باہر کا دورہ کر چکی ہیں.

(جاری ہے)

ایان علی کے بنک اکاؤنٹ میں مختلف شخصیات نے بڑی رقوم منتقل کیں.

یہ رققوم دہشت گردی میں بھی استعمال کی جا سکتی تھیں . درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ ان دونوں پہلوؤں کی مزید تفتیش کی جانی چاہئیے اور کیس کا فیصلہ ہونے تک ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جس پر جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دئے کہ کیا آپ فریق ہیں. عدالت نے درخواست پر عدالتی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعتراضات دور ہونے تک کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی.