جشن آزادی فٹ بال میچ اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائیگا

جمعہ 21 اگست 2015 11:35

جشن آزادی فٹ بال میچ اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) اسلام آبادسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسو) کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال میچ اسو اکیڈمی اور پی ٹی سی ایل یوتھ اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کل 22 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا،اسلام آبادسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویراحمد نے بتایا کہ جشن آزادی فٹ بال میچ کے لئے اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے یہ میچ درمیان22 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا، اسو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں میں شہیر، جمال ناصر، داور، فبیح وسیم، محسن ، اذان حلیم،عبدالمحیط، عبدالنفی، محسن علی، عبدالرفیع، حمزہ عارف اور حمزہ حیدر شامل ہیں جبکہ جہانزیب منیجر اور کاشف اکبر کوچ ہونگے، ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں فرقان حسین بخاری، عبداللہ، قمر زمان، محمد، مریم، محمد سلر، عزفہ ، علی احمد، عبدالرفیع، منیب اور عبداللہ شامل ہیں جبکہ منیجر عثمان یامین اور کوچ صدیق بنگش ہونگے۔