سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات نامناسب ہوگی‘ حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا پیغام پاکستان کو پہنچا دیا ہے‘ حریت رہنماؤں سے ملاقات اوفا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ ہے بھارتی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا،حکومتی ذرائع

جمعہ 21 اگست 2015 11:39

اسلام آباد /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وقاص سورپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات نامناسب ہوگی‘ حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا پیغام پاکستان کو پہنچا دیا ہے‘ حریت رہنماؤں سے ملاقات اوفا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وقاص سورپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات نامناسب ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام کی طرف سے ایک بار پھر مذاکرات سے بھاگنے کے لئے لائحہ عمل بنا لیا گیا ۔ بھارتی حکام نے ایک پیغام پہنچایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی مشیر خارجہ نے حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو مذاکرات نہیں کرینگے۔ دوسری طرف حکومتی ذرائع کے مطابق حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ ہے بھارتی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔