کراچی : رشید گوڈیل کی رات پر سکون گزری، رشید گوڈیل کو نالی کے ذریعے خوراک دی جا رہی ہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 11:43

کراچی : رشید گوڈیل کی رات پر سکون گزری، رشید گوڈیل کو نالی کے ذریعے خوراک ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی حالت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا کہ رشید گوڈیل کی رات نہایت پُر سکون گزری. ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو نالی کی ذریعے خوراک دی جا رہی ہے. شید گوڈیل کی پسلی میں ابھی بھی ایک گولی موجود ہے جسی تاحال نہیں نکالا گیا.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رشید گوڈیل کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہیں اور ریشد گوڈیل اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو پہچان رہے ہیں. انجم رضوی نے بتایا کہ رشید گوڈیل کو آئندہ 12 سے 16 گھنٹےتک وینٹی لیٹر کے بغیر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 3 سے 4 روز تک انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا جائے گا. تاہم ابھی بھی رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک ہی ہے. جس کے باعث وہ ابھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بیان دینے کی حالت میں نہیں ہیں.

متعلقہ عنوان :