کسان شوہر کا مرحومہ بیوی کو انوکھا خراج تحسین

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 21 اگست 2015 11:44

کسان شوہر کا مرحومہ  بیوی کو انوکھا خراج تحسین

ونکونسن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست2015ء)بیوی کی جدائی میں غمگین کسان شوہر نے اپنی مرحومہ بیوی کو ذرا الگ طریقے سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کسان ڈون جیکوائش نے ایوا کلیئر، ونکونسن کی ایک سڑک کے کنارے اپنی بیوی بھابھیٹ کی یاد میں چار میل تک سورج مکھی کے پودے کاشت کیے ہیں۔ ڈون جیکوائش کی بیوی بھابھیٹ 6 سال تک کینسر کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

اس مرض کے دوران بھابھیٹ نے سیڈز آف ہوپ(امید کے بیج) کے نام سے کینسر ریسرچ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کی۔

جب بھابھیٹ مری تو ڈون جیکوائش نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ چار میل لمبائی کیاری میں پودے اگائے گا تاکہ کینسر کے دوسروں مریضوں کو بھی امید دلائی جا سکے۔اب اس نے یہ پھول اگا دئیےہیں۔ اس نے یہ پودے ونکونسن سٹیٹ روڈ 85 پر کاشت کیے ہیں جو دیکھنے والے کی نظروں کو بھا رہے ہیں۔