طبلجیم، گلوکاروں نے 12گھنٹے میں 37 میوزک پروگرام کر کے ریکارڈ قائم کردیا

جمعہ 21 اگست 2015 11:57

طبلجیم، گلوکاروں نے 12گھنٹے میں 37 میوزک پروگرام کر کے ریکارڈ قائم کردیا

بلجیم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بلجیم میں گلوکاروں نے 12 گھنٹے میں 37 میوزک پروگرام کر کے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ۔ فرانسیسی گلوکاروں نے بارہ گھنٹے میں برسلز کے مختلف مقامات پر 37 میوزک پروگرام کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

شہری ان کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے اور تصاویر بناتے رہے ، اس سے پہلے یہ ریکارڈ جرمن گلوکاروں کے پاس تھا جنہوں نے اتنے ہی دورانیے میں 35پروگرام کئے تھے ۔