لاہور پریس کلب کے زیرِ اہتمام غوری ٹائرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ26اگست سے وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہو گا

جمعہ 21 اگست 2015 12:14

لاہور پریس کلب کے زیرِ اہتمام غوری ٹائرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ26اگست سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) لاہور پریس کلب کے زیرِ اہتمام غوری ٹائرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ26اگست سے وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔جس میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور نیوز ایجنسیوں کے معزز کونسل ممبران پر مشتمل 32کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی ،سیاستدانوں،فنکاروں،ڈاکٹروں،بیوروکریٹس او ر تاجروں پر مشتمل ٹیمیں نمائشی میچ کھیلیں گی۔

یہ بات لاہور پریس کلب کے صدر اور سپورٹس کمیٹی کے پیٹرن انچیف ارشد انصاری، لاہور پریس کلب کے نائب صدر بدیم بسرا، غوری ٹائر گروپ کے نعیم میر اور ڈائیریکٹر میاں افنان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔اس موقع پرسینئر سپورٹس جرنلسٹس اور ٹورنامنٹ ایپلٹ کمیٹی کے چیئرمین قیوم زاہد،سرفرازاحمد اور ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ خان عاصم خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

غوری ٹائر میڈیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے ارشدانصاری نے بتایا کے وحدت کالونی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی پہلی ٹیم کو ایک لاکھ روپے ،دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں بہترین کھلاڑی کو 1 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں سپیشل کیٹیگری کے طور پر فئیر پلے ٹرافی بھی رکھی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کریں گے۔جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف سیاسی ،سماجی،ثقافتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کو شفاف بنانے کے لئے سینئر صحافیوں پر مشتمل جیو ری ایپیلٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔اس ٹورنامنٹ کا انتظامات لاہورپریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کرے گی۔جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، سی سی پی او امین وینس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔

اور دو بڑے پروجیکٹر بھی لگائے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا ہر میچ 5اوورز پر مشتمل ہو گا۔اور روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے۔ارشد انصاری نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد صحافیوں کے لئے صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔جو ایک فیسٹیول ہو گا۔آخر میں ٹورنامنٹ کٹ بھی میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :