یکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے قومی ٹی 20کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی، راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اہم اجلاس

جمعہ 21 اگست 2015 12:16

یکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے قومی ٹی 20کپ کے انتظامات کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یکم ستمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے قومی ٹی 20کپ کے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ایونٹ راولپنڈی سے کسی اور شہر منتقل کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے 15ستمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹی 20کپ میں ملک کی بہترین ٹیموں نے حصہ لینا تھا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنا تھی اور اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کیلئے جڑواں شہروں سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ن ے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپنے کھلاڑیوں کو براہ راست ان ایکشن دیکھنا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ اس میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جب اس میگا ایونٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملہ زیر غور لایا گیا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے موجودہ حالات میں ٹی 20کپ کے راولپنڈی شہر میں انعقاد پر اپنے خدشات سے انہیں آگاہ کیا اور کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ وہ اس ایونٹ کو راولپنڈی شہر سے کسی اور شہر منتقل کرے ۔