سکھر : صوبائی وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف ڈاکٹر عبد القیوم سومرو کی رہائش گاہ پر اُلٹا پرچم لہراتا رہا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 12:37

سکھر : صوبائی وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف ڈاکٹر عبد القیوم سومرو ..

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء): صوبائی وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف ڈاکٹر عبدالقیوم کی رہائش گاہ پر اُلٹا پرچم لہراتا رہا. تفصیالت کے مطابق صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر 10 اگست سے اُلٹا پاکستانی پرچم لہرا رہا ہے لیکن شاید انہوں نے اس پر کوئی خاص توجہ نہ دی.

(جاری ہے)

جس پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے. تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جو وزیر خود اپنی رہائش گاہ پر غور نہیں کر ہے وہ عوام کے مسائل پر کیا غور کریں گے. یاد رہے کہ ڈاکٹر عبد القیوم سومرو کو پیپلز پارٹی کا خاص آدمی کہا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل عبدالقیوم سومرو سینیٹر اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خاص مشیر بھی رہ چکے ہیں.