لاہور : کیا ایک اور لانگ مارچ ہونے والا ہے؟؟؟؟؟؟

مال روڈ چئینگ کراس پر کسانوں نے مطالبات کے حق میں دئے دھرنے میں اہم اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 12:40

لاہور : کیا ایک اور لانگ مارچ ہونے والا ہے؟؟؟؟؟؟

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر کسانوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ۔ دھرنے میں موجود کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر کسان اتحاد کے زیر اہتمام کسانوں نے گذشتہ روز سے دھرنا دے رکھا ہے، مگر تاحال کوئی حکومتی نمائندہ ان سے مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی اجناس کی مناسب قیمت مقرر کرے۔چاول ،کپاس اور آلو کی فصل کے لیے فوری طور پر امدادی قیمت مقرر کی جائے ۔ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے سستی بجلی فراہم کی جائے۔ کسانوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 23 اگست سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کسانوں کے دھرنے میں پہنچ گئے ہیں. میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آئے ہیں. انہوں نے کہا کسانوں کے مطالبات میں منظوری کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں.

متعلقہ عنوان :