چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ ، کیلٹک نے مالمو کو ہرا دیا

جمعہ 21 اگست 2015 12:57

چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ ، کیلٹک نے مالمو کو ہرا دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ فٹبال ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں کیلٹک نے فٹبال کلب مالمو کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے گئے پہلی لیگ کے میچ میں کیلٹک اور مالمو کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ ٹیموں نے میچ کے آغاز سے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے ۔ سیلٹک کے کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرایا ۔