ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی اداکارہ پائل چوہدری کو دو سال کے بعد الحمرا میں واپس لانے میں کامیاب

جمعہ 21 اگست 2015 12:58

ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی اداکارہ پائل چوہدری کو دو سال کے بعد الحمرا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی اداکارہ پائل چوہدری کو دو سال کے بعد الحمرا میں واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اگلے ہفتے الحمرا ہال llمیں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے ” ڈھول سپاہی “ کے لئے پروڈیوسر آصف راہی نے اداکارہ پائل چوہدری کو ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل کر لیا ہے ۔ جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں لیلیٰ صدیقی ، شازیہ پلک ، مایا ، رمشا ، مجاہد رانا ، سلیم پنچھی ، افروز خان ، مجاہد عباس ، شاہد نوشاد ، افضل محمود ، آصف رای سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کی ہدایات باقر حسین کی ہیں ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عظیم نور اور نگران ہدایتکار فلمسٹار علی اعجاز ہیں ۔