پاکستانی فلموں کے مقابلے میں نئی بھارتی فلم ” آل از ویل “ نمائش کے لئے پیش

جمعہ 21 اگست 2015 13:05

پاکستانی فلموں کے مقابلے میں نئی بھارتی فلم ” آل از ویل “ نمائش کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستانی فلموں کے مقابلے میں نئی بھارتی فلم ” آل از ویل “ نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ فلم میں ابھیشک بچن ، رشی کپور اور آسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی فلموں کے مخالف حلقوں نے فلم کی نمائش پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب نئی پاکستانی فلمیں اپنی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں تو اس وقت بھارتی فلم کی نمائش کسی طورپر بھی درست اقدام نہیں ۔ ایک طرف تو ہم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی باتیں کر رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی فلموں کو پرموٹ کیا جا رہا ہے جب تک یہ رویے رہیں گے ہماری فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچتا رہیگا۔