پاکستان کے احسن رضا ایم سی سی امپائرنگ قوانین مرتب کرنیوالی کمیٹی میں شامل
جمعہ 21 اگست 2015 13:09
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر احسن رضا کو ایم سی سی کی امپائرنگ قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی 2017ء کے لئے امپائرنگ قوانین کی نئی کتاب کی اشاعت کے لئے تجاویز دے گی ۔
(جاری ہے)
احسن رضا کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کی قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی کا حصہ بننا خوش آئند اور باعث فخر ہے ، پاکستان میں علیم ڈار اور دیگر امپائرز کی موجودگی میں ان کا انتخاب ذاتی خوشی کا باعث ہے ، انہیں یہ اعزاز پاکستان کی بدولت ہی ملا ہے اور ان کی خواہش ہو گی کہ امپائرنگ قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی میں اچھے انداز میں کام کرکے ملک کا نام روشن کریں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم ڈار اور اسد رﺅف نے امپائرنگ کی دنیا میں صرف پاکستان ہی نہیں دنیائے کرکٹ کی خدمت کی ہے اور اب ان کی کوشش ہے کہ اپنے سینئرز کے مقرر کردہ اعلیٰ معیار کی روایت کو آگے لے کر چلیں اور پاکستان کا نام انصاف کے شعبے میں روشن کریں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.