وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت

دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لینگے ‘ نواز شریف

جمعہ 21 اگست 2015 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لینگے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران داخلی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قومی سلامتی و خارجہ امور بارے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جنگ میں پاکستان فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ذرائع کے مطابق ملاقات پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :