امریکہ نے بیمار نو جوان پاکستانی کو بنا کسی طبی امداد اپنے ملک سے ڈی پورٹ کر دیا

جمعہ 21 اگست 2015 14:15

امریکہ نے بیمار نو جوان پاکستانی کو بنا کسی طبی امداد اپنے ملک سے ڈی ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) انسانی حقوق کے سب سے بڑے علم بردار بنے والے امریکہ نے ایک بیمار نوجوان کو بنا کسی طبی امداد اپنے ملک سے بے دخل کردیا ۔

(جاری ہے)

چند ہفتے قبل امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوان امیر اللہ کے سر میں تکلیف ہوئی تھی جس پر اسے امریکہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا امیر اللہ نامی نوجوان کے طبی معائنے کے انکشاف ہوا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگیا جس پر امریکہ نے اسکالر شپ حاصل کرنے والے پاکستانی کو فوری طور پر اپنے ملک سے بے دخل کردیا ۔ امیر اللہ رات گئے کراچی ایئرپورٹ پہنچا امیر اللہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کا رہائشی ہے ۔

متعلقہ عنوان :