ٹوکیو : جاپانی نانی، دادی نے عمر کے اس حصے میں نیا طرز زندگی اپنا لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 14:16

ٹوکیو : جاپانی نانی، دادی نے عمر کے اس حصے میں نیا طرز زندگی اپنا لیا۔

جاپان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء): جاپان میں ضعیف عمری کو اپنی کمزوری بنا نے کی روایت اس وقت دم توڑ گئی جب جاپان کی نانی اور دادیوں نے اپنا ایک میوزیکل بینڈ متعارف کر وایا۔ اس میوزیکل بینڈ کا نام KBG84 رکھا گیا جس میں شامل خواتین کی اوسط عمر 84 سال ہے۔ اس بینڈ میں موجود ایک ضعیف خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اتنی خوشی کبھی محسوس نہیں ہوئی جتنی مجھے تب ہوتی ہے جبکہ ہم پرفارم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹوکیو جا کر مجھے احساس ہوا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کیونکہ میں نے وہاں اپنے پوتی پوتیوں سے بھی ملاقات کی جس سے میں آبدیدہ ہو گئی۔ اس خاتون کا کہنا تھا کہ میں ایک مرتبہ پھر ٹوکیو جانا چاہتی ہوں تا کہ اپنے پوتے پوتیوں سے ملاقات کر سکوں۔ تاہم اس کی ساتھیوں نے اسے چُپ کرواتے ہوئے بتایا کہ ایسا دوبارہ ممکن نہیں ہے۔ انہی میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ ہم جب کسی بات پر لڑ پڑتے ہیں تو بچوں کی سی طرح ہی مان بھی جاتے ہیں۔

بینڈ میں موجود تمام خواتین عمر کے ایک ہی حصے میں ہونے کے باعث آپس میں عادات اور سوچ کے اعتبار سے خاصی مماثلت رکھتی ہیں . خواتین کے اس میوزیکل بینڈ نے تاحال ایک ہی گانا ریلیز کیا ہے جس کا نام ’Come on and dance‘ رکھا گیا ہے جسے مقبولیت حاصل ہوئی۔