کوکا کولا فاؤنڈیشن کی جانب سے کشف فاؤنڈیشن کو مزید ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ

جمعہ 21 اگست 2015 14:29

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) کوکا کولا فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے پروگرام کیلئے کشف فاؤنڈیشن کو مزید ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی گئی ۔ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے یہ پروگرام تین سال قبل شروع کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کوکا کولا فاؤنڈیشن کے جاری بیان کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک 3350 سے زائد خواتین کو چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے معاونت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کی ضروریات زندگی کوبہتر طور پر پورا کرسکیں۔

بیان کے مطابق کوکا کولا فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کو ا با اختیار بنانے کے پروگرام کے تحت کشف فاؤنڈیشن کو اس سے پہلے تین لاکھ80 ہزار ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی جاچکی ہے تاکہ ملک کے دور دراز دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو با اختیار بنایا جاسکے۔