بھارت بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ملک میں ایشیاء کپ کے انعقاد کیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے اجازت طلب کر لی

جمعہ 21 اگست 2015 14:36

بھارت بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ملک میں ایشیاء کپ کے انعقاد کیلئے ..

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بھارت بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ملک میں ایشیاء کپ کے انعقاد کیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے اجازت طلب کی ہے، جس کی منظوری پاکستان میں سپورٹس فیسٹیول کے حتمی فیصلے کے بعد دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن آئندہ سال 15 سے25 جنوری 2016ء کو بھارت کے شہر کوچن میں ایشیاء کپ منعقد کیا جا رہا ہے جس کیلئے بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کو مراسلہ بھجوایا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کی منظوری دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس فیسٹیول کے حتمی فیصلے کے بعد انہیں منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :