خواتین فضائی میزبانوں کو ہراساں کرنے پر ایم ڈی پی آئی اے نے تین فلائٹ اسٹیورڈ کی تنزلی کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 14:38

خواتین فضائی میزبانوں کو ہراساں کرنے پر ایم ڈی پی آئی اے نے تین فلائٹ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : ایم ڈی پی آئی اے نے خواتین فضائی میزبانوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین فلائٹ اسٹیورڈ کو شوکاز جاری کرنے سمیت تنزلی کر دی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیڈولنگ انچارج ذیشان ملک کو شوکاز کا نوٹس جاری کرتے ہوئے گروپ 6 میں تنزلی کی گئی، اسد نامی ایک پائلٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ماہ کے لیے بیرون ملک پروازوں سے آف لوڈ کر دیا ہے جبکہ بیس مینیجر اسلام آباد عامر جمیل کی تنزلی کے ساتھ تبادلہ بھی کر دیا ہے. ایم ڈی پی آئی اے نے خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے.

متعلقہ عنوان :