بھارتی فوج نے1965 کی جنگ ڈرڈر کر لڑی،بھارت نے بزدلی تسلیم کرلی
جمعہ 21 اگست 2015 15:17
اسپیشل رپورٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست2015ء) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فوج کی زبان پر سچ آہی گیا ، بزدلی کا اعتراف کرلیا ، یاد رہے کہ بھارت 1965کی جنگ کے 50سال پورے ہونے پر سلور جوبلی منا رہا ہے ، اس سلسلے میں مختلف اخبارات بھارتی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اشتہارات میں غلطی سے لکھا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے ساتھ 1965کی جنگ میں بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈر کر مقابلہ کیا تھا ، سچائی پر مبنی اس غلطی نے بھارتی میڈیا میں تھرتھلی مچا دی ہے ،بھارتی آرمی کی جانب سے اخبارات میں شائع ہونے اشتہارات میں لکھا گیا ہے کہ 15انفرنٹری ڈویژن نے مشرقی اچھوگل کینال پر پاکستانی فوج کے ہونے والے حملے کا ڈر کا مقابلہ کیا ، مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستان فرسٹ آرمرڈ ڈویژن نے بھارتی فوج کوخم کاران کی طرف دھکیلتے ہوئے 10ستمبر تک 100ٹینک تباہ کردیے تھے ، یاد رہے کہ 8سے 10ستمبر کے درمیان اسل اتر نامی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ لڑی گئی تھی جس میں بھارت ہمیشہ اپنی فتح کی کہانیاں سناتا آیا ہے ، پاکستان کیخلاف پراپگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے والے بھارتی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر اس اعتراف کے بعد سخت غصہ دیکھنے میں آرہاہے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 1965کی پاک بھارت جنگ کی 50سالہ نام نہاد ’فاتحانہ‘ تقریبات کو پورے ملک میں بھرپور طریقے سے منانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں ، لیکن بھارتی فوج کے حالیہ اعتراف نے ان کا سارا مزہ کراکرا کر دیا ہے ، خیال رہے کہ بھارتی افواج نے پاکستان کے سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی بھی شروع کر رکھی ہے جسکا پاک افواج کی جانب سے بھرپور جواب بھی دیا جارہاہے ، پاکستانی افواج نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں بزدل بھارتیوں کو ناکوں چنے چبوائے تھے اورانہیں اپنے علاقے میں دھکیل دیا تھا ، لیکن تعصب کی آگ میں جلتے بھارتیوں نے حقیقت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنی نام نہاد جیت کا ڈھونڈورا پیٹا تھا، بھارتی اخبارات میں جنگ کی سلور جوبلی پر جشن کے سلسلے میں شائع ہونے اشتہارات میں بزدلی اور شکست کی تسلیم کے بعد ان کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.