پاکستان کے احسن رضا ایم سی سی امپائرنگ قوانین مرتب کرنیوالی کمیٹی میں شامل
جمعہ 21 اگست 2015 15:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر احسن رضا کو ایم سی سی کی امپائرنگ قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی 2017ء کے لئے امپائرنگ قوانین کی نئی کتاب کی اشاعت کے لئے تجاویز دے گی۔
(جاری ہے)
احسن رضا کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کی قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی کا حصہ بننا خوش آئند اور باعث فخر ہے ، پاکستان میں علیم ڈار اور دیگر امپائرز کی موجودگی میں ان کا انتخاب ذاتی خوشی کا باعث ہے ، انہیں یہ اعزاز پاکستان کی بدولت ہی ملا ہے اور ان کی خواہش ہو گی کہ امپائرنگ قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی میں اچھے انداز میں کام کرکے ملک کا نام روشن کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم ڈار اور اسد رؤف نے امپائرنگ کی دنیا میں صرف پاکستان ہی نہیں دنیائے کرکٹ کی خدمت کی ہے اور اب ان کی کوشش ہے کہ اپنے سینئرز کے مقرر کردہ اعلیٰ معیار کی روایت کو آگے لے کر چلیں اور پاکستان کا نام انصاف کے شعبے میں روشن کریں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.