ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست

جمعہ 21 اگست 2015 15:18

ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست

سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ سنسناٹی میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو ہرا دیا، ان کا سکور چار چھے، سات چھے اور سات پانچ رہا۔سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن پر فتح پائی۔ انہوں نے چھے ایک اور چھے ایک سے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو قابو کیا، ان کی جیت کا اسکور چھے چار، دو چھے اور چھے تین رہا۔سپین کے فلیشیانو لوپیز نے ہم وطن رافیل نڈال کو پانچ سات، چھے چار اور سات چھے سے ہرایا جبکہ چیک کے ٹومس برڈیچ نے اسپین کے ٹومی رابریڈو کو شکست کا مزہ چکھایا۔رچرڈ گیسکے، الیگزینڈر ڈولگو پولوف اور اسٹانسلاس وارنکا نے بھی میچز جیت کر کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی۔