پابندی ہٹنے کے بعد سلمان بٹ،محمدآصف نے پریکٹس شروع کردی

جمعہ 21 اگست 2015 15:19

پابندی ہٹنے کے بعد سلمان بٹ،محمدآصف نے پریکٹس شروع کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)آئی سی سی کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ باوٴلر محمد آصف اور سلمان بٹ نے پریکٹس شروع کردی، دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن میں اچھا پرفارم کرنے کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ کے ایل سی سی اے گراوٴنڈ میں پہنچنے پر نوجوان کھلاڑیوں نے ڈھول ڈھمکے کے ساتھ استقبال کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔ٹریننگ سیشن کے دوران انہوں نے ابتدائی روز فیلڈنگ پریکٹس پر زور دیا،جبکہ ہلکی پھلکی بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔سلمان بٹ اور محمد آصف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے آفیشل کلیئرنس کے بعد باقاعدہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے