الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا

جمعہ 21 اگست 2015 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ کے قوانین میں ابھی ابہام ہے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چند دنوں تک جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم شیڈول ایک بار پھر معطل کر دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کی تیاریاں مکمل نہ ہونے کے باعث شیڈول معطل کیا گیاہے، بلدیاتی انتخابات 14اکتوبر کو نہیں ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر صوبوں سے مشاورت جاری ہے،12اکتوبر کو یکم محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات موخر کئے ہیں۔