اردو پاکستان کی قومی زبان ہے،قومی احتساب بیورو میں قومی زبان اردو کو دفتری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، قومی احتساب بیورو کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز کو اس سلسلہ میں پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چئیرمین رئیر ایڈمرل سعید احمد سرگانہ کااجلاس سے خطاب

جمعہ 21 اگست 2015 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چئیرمین رئیر ایڈمرل سعید احمد سرگانہ کی صدارت میں قومی زبا ن اردو کو قومی احتساب بیورو میں دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کا جائزہ لینے کے لئے قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈاکٹر ناصر جمال، ڈائرکیٹر جنرل ، فروغ قومی زبان کی قیادت میں وفد کے علاوہ قومی احتساب بیورو کے ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل احتساب، ڈائریکٹر جنرل آپریشن، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمینٹ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر جنرل ٹرینگ، ڈائریکٹر جنرل آگاہی و تدارک اور ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو روالپنڈی نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئرممبر نے قومی احتساب بیورو میں قومی زبان اردو کو قومی احتساب بیورو میں دفتری زبان کے طور پر نفاذ کے سلسلہ میں ترتیب دیئے گئے لائحمہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ادارہ فروغ قوم زبان کے ڈائریکٹر جنرل جمال ناصر نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے قومی زبان اردو کو دفتری زبان کے طور پر نفاذ کے لئے ترتیب دیئے گئے لائحہ عمل کو سراہا اور کہا کہ قومی احتساب بیوروپہلا ادارہ ہے جس نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اقدامات اٹھانے کے لئے ادارہ فروغ قومی زبا ن سے رابطہ کیا اور اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں نفاذ کے لئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ادارہ فروغ قومی زبان کے وفد کوقومی احتساب بیورو میں مدعو کیا اورقومی احتساب بیورو کے اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں رائج کرنے کے لائحہ عمل کے باریے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ فروغ قومی زبان اردو قومی احتساب بیورو کے ایک افسر کواردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں نفاذ کے لئے ماسٹر ٹرینرکے طور پر تربیت فراہم کرے گا۔ ماسٹر ٹرینر قومی احتساب بیورو کے افسران کو تربیت فراہم کرے گا۔ اجلا س میں انکوائری اور تفتیشی افسران کی کارکرگی کو مذید بہتر بنانے کے لئے انکوائری رپورٹس ، تحقیاتی رپورٹس اور ریفرنس اردو میں تیار کرنے کے لئے تمام قوانین اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کا اردو میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو کے تمام علاقائی دفاتر سے اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں نفاذ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :