Live Updates

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ خورد برد کے مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی

جمعہ 21 اگست 2015 16:14

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ خورد برد کے مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے ایک رکنی بینچ جو جسٹس سردار رضا خان پر مشتمل تھا، نے تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے تحریک انصاف کے فنڈز میں خورد برد کے مبینہ الزام کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جبکہ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور موجود نہیں تھے تاہم ان کی جگہ پر ان کی بیٹی پیش ہوئیں اور انہوں نے بینچ کو بتایا کہ انور منصور 10 ستمبر کو حاضر ہو سکیں گے جبکہ اکبر ایس بابر کے وکیل نے بعض نئی باتوں کا انکشاف کیا ہے جس کا ہم نے جواب دینا ہے اس لئے سماعت 10 ستمبر کے بعد رکھی جائے جس پر مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :