لائن مین سے بدتمیزی،بارسلونا کے ڈیفنڈر پیکے پر چار میچوں کی پابندی

جمعہ 21 اگست 2015 16:18

لائن مین سے بدتمیزی،بارسلونا کے ڈیفنڈر پیکے پر چار میچوں کی پابندی

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پی کے پر لائن مین سے بدتمیزی اور تضحیک کرنے پر چار میچوں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔سپینش سپر کپ میں ایٹلیٹکو بلباؤ کے خلاف دوسرے لیگ کے میچ میں پی کے نے ریفری سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔اس عمل پر انہیں میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سپین کے انٹرنیشنل کھلاڑی نے اس واقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے پر معافی مانگی تاہم انہوں نے نازیبا زبان کے الزام کی تردید کی۔بارسلونا نے یہ میچ 1-1 سے برابر کیا لیکن مجموعی بنیادوں پر اسے 5-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پہلے لیگ میں اسے 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بارسلونا نے ابھی تک اس فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ نہیں کیا۔سپینش چیمپیئن کلب لا لیگا میں اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم کا آغاز اتوار سے کرے گا۔