سپیئریر یونیورسٹی نے کھیلوں کی بنیاد پر سکالرشپ اور مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا

جمعہ 21 اگست 2015 16:52

سپیئریر یونیورسٹی نے کھیلوں کی بنیاد پر سکالرشپ اور مفت تعلیم دینے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سپیئریر یونیورسٹی نے کھیلوں کی بنیاد پر سکالرشپ اور مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر عامر گیلانی نے کہا ہے کہ وہ کھیلوں میں طلباء وطالبات کو منتخب کرکے پروفیشنلز سپورٹس مین بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں200کھلاڑیوں کو منتخب کرکے مفت تعلیم اور سکالرشپ دی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویمن کھلاڑیوں میں باسکٹ بال ‘ ہاکی اور ایتھلیٹکس کو شامل کیا جائیگا۔بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں بیس بال کے12کھلاڑیوں کو منتخب کیا جارہاہے۔ جنہیں مفت تعلیم اور سکالر شپ دئیے جائینگے۔