بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی بیرون ممالک سے آنے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار

جمعہ 21 اگست 2015 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی بیرون ممالک سے آنے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار‘ 8 گھنٹے طویل انتظار کے بعد مسافروں کے عزیز و اقارب انتظامیہ کے خلاف بلبلا اٹھے۔ پی آئی اے حکام نے تاخیر کی وجہ آپریشنل پیچیدگیاں قرار دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورت پر بیرون ممالک سے آنے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں طوالت کا سکار ہو گئی۔

پی آئی اے کی ایک پرواز PK-792 نے سعودی عرب کے شہر دمام سے صبح 8:00 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پہنچنا تھا جبکہ 8 بجے جہاز کے نہ پہنچنے پر انتظامیہ نے متعدد بار جہازن کی آمد سے متعلق وقت بڑھانے سے آگاہ کیا اور آخری بار دوپہر 2 بجے تک جہاز کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے کا بتایا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پی آئی اے کے دوسری پرواز PK-246 نے برمنگھم سے اسلام آباد صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پہنچنا تھا جبکہ انتظامیہ نے جہاز کے 8 گھنٹے سے زائد تاخیر سے اسلام آباد پہنچنے سے متعلق آگاہ کیا۔

جس پر مسافروں کے عزیز و اقارب سیخ پا ہو گئے اور پی آئی اے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ انتظامیہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ جہازوں کی تاخیر کی وجہ آپریشنل پیچیدگیاں ہیں۔ اس لئے جہازوں کی آمد نے طوالت اختیار کی جس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :