ایان علی کے معاملے میں کرا چی یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید کارروائی سے رو ک دیا گیا

جمعہ 21 اگست 2015 17:04

ایان علی کے معاملے میں کرا چی یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید کارروائی سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کے لیکچر کے حوالے سے کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید دلچسپی لینے سے روکا جارہا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ ایان علی کی تقریر اور پروگرام کو فی الحال ذہن سے نکال دیا جائے طلبہ کو بھی کچھ نہ کہا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ بعض اعلیٰ حکام نے ایان علی کے معاملے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید کارروائی سے روکا ہے اور کہا ہے کہ معاملہ جہاں تک پہنچا ہے وہیں پر روک دیا جائے اور اس میں مزید پیش رفت کی ضرورت نہیں ہے طلبہ کیخلاف بھی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے صرف میڈیا کی حد تک طلبہ کو بلایا ضرور جائے مگر عملی طور پر کوئی کارروائی نہ کی جائے واضح رہے ایان علی نے ایک یونیورسٹی پروگرام میں شرکت کی تھی اور تقریر بھی کی تھی ان کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی اور انہوں نے طلبہ سے سیلفیاں بھی بنوائیں ۔

متعلقہ عنوان :