پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکھتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 21 اگست 2015 18:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیا ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے فروغ کی خواہش رکھتے ہیں ۔ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش باعث اطمینان ہے اور برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم خطے میں امن وترقی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھیں گی