نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعہ 21 اگست 2015 19:26

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قیوم سپورٹس کملیکس پشاورمیں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سیدکمال نے کہا کہ نومبر کے مہینے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ نومبر کے مہینے منعقد ہوگی جس کیلئے خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایک ہفتے سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں بھرپور انداز سے جاری ہے جس میں انٹر نیشنل باکسنگ کوچ محمد طاہر، ڈائریکٹریٹ کوچ لال سید ، اسسٹنٹ کوچز گل شیر خان اورمحمد عاصم کیمپ میں شریک 50 سے زائد باکسرز کو دو مختلف سیشن میں ٹریننگ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر یاسین خان خلین بھی کیمپ کا دورہ کرچکے ہیں اور کھلاڑیوں کوخصوصی تاکید کی ہے کہ وہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھے اور کوشش کریں کہ نیشنل چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :