قومی احتساب بیورو میں اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کے ضمن میں اجلاس کا انعقاد
ہیڈ کوارٹر میں اردو کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ
جمعہ 21 اگست 2015 19:35
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چیئرمین رئیر ایڈمرل سعید احمد سرگانہ کی صدارت میں قومی زبان اردو کو قومی احتساب بیورو میں دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر جنرل فروغ قومی زبان ڈاکٹر ناصر جمال کی قیادت میں وفد کے علاوہ قومی احتساب بیورو کے ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل احتساب، ڈائریکٹر جنرل آپریشن، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمینٹ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ، ڈائریکٹر جنرل آگاہی و تدارک اور ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو روالپنڈی نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئرممبر نے قومی احتساب بیورو میں قومی زبان اردو کو قومی احتساب بیورو میں دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے کے سلسلہ میں ترتیب دیئے گئے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
ادارہ فروغ قوم زبان کے ڈائریکٹر جنرل جمال ناصر نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے اردو کے دفتری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے ترتیب دیئے گئے لائحہ عمل کو سراہا اور کہا کہ قومی احتساب بیوروپہلا ادارہ ہے جس نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اقدامات اٹھانے کیلئے ادارہ فروغ قومی زبا ن سے رابطہ کیا اور اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ادارہ فروغ قومی زبان کے وفد کوقومی احتساب بیورو میں مدعو کیا اورقومی احتساب بیورو کے اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں رائج کرنے کے لائحہ عمل کے باریے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ فروغ قومی زبان احتساب بیورو کے ایک افسر کواردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی بیورو میں نافذ کرنے کے لئے ماسٹر ٹرینرکے طور پر تربیت فراہم کرے گا۔ ماسٹر ٹرینر قومی احتساب بیورو کے افسران کو تربیت فراہم کرے گا۔ اجلا س میں انکوائری اور تفتیشی افسران کی کارکرگی کو مذید بہتر بنانے کیلئے انکوائری رپورٹس ،تحقیقاتی رپورٹس اور ریفرنس اردو میں تیار کرنے کیلئے تمام قوانین اور معیاری طریقہ ہائے کار کا اردو میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو کے تمام علاقائی دفاتر سے اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں نفاذ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹر میں اردو کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے سربراہ کی اہلیت ، قابلیت اور معیار کے تعین کے سلسلہ میں ادارہ فروغ قومی زبان قومی احتساب بیورو کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چیئرمین رئیر ایڈمرل سعید احمد سرگانہ نے کہا کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور قومی احتساب بیورو میں اردو کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز کو اس سلسلہ میں پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.