الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا
پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 ، سندھ کے 8 اضلاع میں پولنگ 31 اکتوبر، دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 ، سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ 19 نومبر ، تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 ، سندھ کے 6 اضلاع میں پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی
جمعہ 21 اگست 2015 19:37
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی استدعا پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات 12 اکتوبر کی بجائے 31 اکتوبر کو کرانے اور باقی دو مراحل کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے تاہم پہلے مرحلے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 26 اگست، دوسرے مرحلے کا 3 ستمبر اور تیسرے مرحلے کا 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں پولنگ 31 اکتوبر، دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ 19 نومبر جبکہ تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 6 اضلاع میں پولنگ 3 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب، سندھ کی حکومتوں نے سیلابی صورتحال، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں مصروفیت کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو 12 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے انتخابات کے انعقاد کے اعلان پر از سر نو غور کرنے کی استدعا کی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.